ہندوستان: پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر چل بسے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i209794-ہندوستان_پارلیمنٹ_کے_سابق_اسپیکر_چل_بسے
ہندوستان کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر بلرام جاکھڑ بیانوے سال کی عمر میں چل بسے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر بلرام جاکھڑ
    ہندوستان کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر بلرام جاکھڑ

ہندوستان کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر بلرام جاکھڑ بیانوے سال کی عمر میں چل بسے۔

ہندوستان کی پارلیمنٹ، لوک سبھا کے سابق اسپیکر اور کانگریس پارٹی کے سیںیئر لیڈر بلرام جاکھڑ کا بدھ کے روز دارالحکومت نئی دہلی میں انتقال ہو گیا- وہ بیانوے برس کے تھے۔ ان کے بیٹے سنیل جاکھڑ نے بتایا کہ بلرام جاکھڑ نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے آخری سانس لی۔ بلرام جاکھڑ کی آخری رسومات جمعرات کے روز ان کے آبائی وطن ریاست پنجاب کے علاقے پنجکوشی میں ادا کی جائیں گی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بلرام جاکھڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ وہ بہت مقبول لیڈر تھے۔