ایک ہندوستانی کمپنی نے شام میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i217756-ایک_ہندوستانی_کمپنی_نے_شام_میں_اپنی_سرگرمیاں_دوبارہ_شروع_کر_دیں
ہندوستان کی ایک کمپنی بھارت نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مشرق میں تشرین تھرمل بجلی گھر میں تین سال کے بعد دوبارہ اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ایک ہندوستانی کمپنی نے شام میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں

ہندوستان کی ایک کمپنی بھارت نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مشرق میں تشرین تھرمل بجلی گھر میں تین سال کے بعد دوبارہ اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی کمپنی بھارت نے شام کی وزارت بجلی اور کمپنی کے عہدیداروں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اپنا کام دوبارہ شروع کیا ہے۔

دونوں فریقوں نے ضروری سہولیات فراہم کرنے اور اس کمپنی کی ان تمام مشکلات کو دور کرنے سے اتفاق کیا ہے کہ جس کی وجہ سے اس کا کام رک گیا تھا۔

اس ہندوستانی کمپنی کے ماہرین اور ملازمین شام کی حکومت اور قوم کے خلاف دہشت گرد گروہوں کی جنگ شروع ہونے کی وجہ سے شام سے چلے گئے تھے۔

شامی نیوز ایجنسی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کی قانونی حکومت کے ساتھ دہشت گرد گروہوں کی جنگ کے باوجود شام کی وزارت بجلی نے تشرین تھرمل بجلی گھر سمیت بجلی کی پیدوار کے کئی منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے۔