جیش محمد سے تعلق کے شبہے میں بارہ افراد گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i224518-جیش_محمد_سے_تعلق_کے_شبہے_میں_بارہ_افراد_گرفتار
ہندوستان کی سیکورٹی فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر جیش محمد سے تعلق کے شبہے میں بارہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • جیش محمد سے تعلق کے شبہے میں بارہ افراد گرفتار

ہندوستان کی سیکورٹی فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر جیش محمد سے تعلق کے شبہے میں بارہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں خصوصی آپریشن کے دوران دہلی کے مختلف علاقوں اور اترپردیشن کے علاقے دیوبند سے عمل میں آئی ہیں۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ کی کارروائی بدستور جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔

کالعدم جیش محمد نامی گروہ کے سرغنہ مسعود اظہر پر ہندوستان کی پارلیمنٹ اور پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

حکومت ہندوستان نے مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرانے کی دوبار کوشش کی ہے تاہم چین نے اسے ناکام بنادیا ہے۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ مسعود اظہر کے معاملے کو چینی حکام کے سامنے اٹھائیں گی۔

اقوام متحدہ نے سن دوہزار ایک میں "جیش محمد" کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا تھا تاہم ہندوستان کی کوششوں کے باوجود اس گروہ کے سرغنہ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکا ہے۔