کمبھ میلے میں سادھوؤں کے درمیان تصادم ، چھے سادھو زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i225844-کمبھ_میلے_میں_سادھوؤں_کے_درمیان_تصادم_چھے_سادھو_زخمی
ہندوستان کے شہر اجین میں چل رہے کمبھ میلے میں سادھوؤں کے درمیان ہونے والے تصادم میں چھے سادھو زخمی ہوگئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • کمبھ میلے میں سادھوؤں کے درمیان تصادم ، چھے سادھو زخمی

ہندوستان کے شہر اجین میں چل رہے کمبھ میلے میں سادھوؤں کے درمیان ہونے والے تصادم میں چھے سادھو زخمی ہوگئے ہیں

اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں چل رہے ہندوؤں کے مذہبی اجتماع کمبھ میلے میں جمعرات کے روز سادھوؤں کے درمیان ہونے والے تصادم میں چھے سادھو زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کمبھ میلے میں ایک اکھاڑے کے کچھ عہدوں کے انتخاب کے دوران سادھوؤں کے درمیان یہ تصادم ہوا۔ دو سادھوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بعض عینی شاہدوں نے بتایا کہ سادھوؤں کی اس لڑائی میں انہیں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دیں البتہ پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی اور کہا کہ وہ اس کی تحقیق کر رہی ہے۔

علاقے کے اے ایس پی منیش کھتری نے بتایا کہ لڑائی میں سادھوؤں کے ذریعہ تیز دھار والے ترشول کا بھی استعمال کیا گیا جس سے شدید طور پر زخمی ہونے والے چار سادھوؤں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لڑائی میں چھے سادھو زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں دو سادھوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران فائرنگ کی خبر کی بھی تحقیق کی جارہی ہے۔ منیش کھتری نے کہا کہ پولیس کیس درج کر کے اس سلسلے میں وسیع تحقیقات کر رہی ہے۔