مودی حکومت پر کانگریس کی تنقید
Jun ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کا نگریس پارٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں دہشت گردی کےخلاف جنگ کمزور ہوئی ہے۔
کانگریس کے میڈیاسیل کے انچارج رندیب سنگھ سرجے والا نے پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا لیکن مودی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا اور یوں اس نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی جنگ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کمزور کر دیا
کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ لاہور اور پاکستانی تحققیاتی ٹیم کو پٹھان کا دورہ کرنے کی اجازت دینے پر بھی تنقید کی
کانگریس نے مودی حکومت کو ایک ایسے وقت نشانہ بنا رکھا ہے کہ جب مرکزی حکومت اپنے دو سال پورے ہونے کا جشن منا رہی ہے۔
ٹیگس