ہندوستانی وزیراعظم کا دورہ امریکا
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی پانچ ملکوں کے اپنے سرکاری دورے کے تیسرے مرحلے میں واشنگٹن پہنچ گئے ہیں
واشنگٹن پہنچنے کے بعد ہندوستانی وزیراعظم نے آرلنگٹن میں نامعلوم فوجیوں کی یادگار پر حاضری دی - نریندرمودی نے اس دوران خلائی مسافر سنیتا ولیمز اور کلپنا چاولہ کے گھروالوں سے بھی ملاقات کی -
ہندوستانی وزیراعظم امریکا میں اپنے قیام کے دوران، امریکی صدر باراک اوباما اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے جبکہ وہ آٹھ جون کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے-
ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی واشنگٹن میں ہند - امریکا بزنس کونسل کے اجلاس میں بھی تقریر کریں گے -
پچھلے دو برسوں میں ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کا یہ چوتھا دورہ امریکا ہے -
دریں اثنا امریکی حکومت نے ہندوستان سے اسمگل کرکے امریکا لائے گئے قیمتی ہندوستانی نوادرات کو ہندوستان کو واپس لوٹا دیا ہے- خبروں میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے دوسو نوادارات ہندوستان کو لوٹائے ہیں جن کی مالیت ایک سو ملین ڈالر ہے - ان قیمتی نوادرات میں کچھ اشیا دوہزار سال پرانی بھی ہیں - ان نوادرات میں خوبصورت انداز میں تراشی ہوئی کچھ قیمتی مورتیاں بھی ہیں -