اسرائیل کے تازہ جھوٹے دعووں کا مقصد بے نقاب 
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459332-اسرائیل_کے_تازہ_جھوٹے_دعووں_کا_مقصد_بے_نقاب
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی دوا سازی کی صنعت سے متعلق اسرائیل کے تازہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔
(last modified 2026-11-26T09:48:04+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے تازہ جھوٹے دعووں کا مقصد بے نقاب 

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی دوا سازی کی صنعت سے متعلق اسرائیل کے تازہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔

سحرنیو/ایران: سید عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق کسی بھی بین الاقوامی کنونشن میں شمولیت اختیار نہیں کی، اس کے پاس سینکڑوں جوہری وارہیڈز موجود ہیں، وہ خطے کے سات ممالک پر حملے کرچکا ہے اور تین ممالک کے بعض علاقوں پر قابض ہے۔ صرف گزشتہ ایک سال کے دوران اس نے دو مرتبہ امریکہ کو ایران کے خلاف ناکام جنگ میں دھکیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ایران جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کا رکن ہے، جبکہ ایران خود بھی صدام حسین کی حکومت کو مغربی جرمنی کی جانب سے فراہم کیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بن چکا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اب یہی جنگ پسند حکومت بے شرمی سے دعویٰ کر رہی ہے کہ ایران اپنی دوا ساز فیکٹریوں میں ہولناک ہتھیار تیار کرکے چھپا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان الزامات کا اصل مقصد امریکہ کو دھوکہ دے کر اسرائیلی مفادات کی خاطر ایک اور جنگ میں گھسیٹنا اور دواؤں کے ضرورت مند بہت سے ایرانیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel