ہندوستانی وزیراعظم کا امریکی کانگریس میں خطاب
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا ہے
ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا - انہوں نے زور دے کر کہا کہ اچھی دہشت گردی اور بری دہشت گردی میں فرق کو بند کرنا ہوگا -
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مغربی سرحد سے لے کر افریقہ تک دہشت گردی نے بھاری تباہی مچائی ہے- ان کا کہنا تھا کہ ایشیا سمیت دنیا کے سبھی علاقوں میں دہشت گردی اور سائبر جرائم کا خطرہ بڑھ رہا ہے -
ہندوستانی وزیراعظم اس سے پہلے دہشت گردی کو اچھی اور بری دہشت گردی میں تقسیم کئے جانے کے معاملے پر سخت تنقید کر چکے ہیں- انہوں نے دہشت گردی میں فرق بند کئے جانے کا مطالبہ امریکی کانگریس میں ایک ایسے وقت کیا ہے جب امریکا سمیت بعض ممالک اپنے مفادات کے لئے دہشت گردی کو ایک ہتھکنڈ ے کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور دہشت گردوں کو اچھے اور برے دہشت گرد میں تقسیم کرتے ہیں -
ہندوستانی وزیراعظم امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد میکسیکو گئے اور اب میکسیکو کا دورہ مکمل کرنے کے بعدوہ ہندوستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں- میکسیکو اور امریکا سے پہلے انہوں نے سوئٹزرلینڈ، قطر اور افغانستان کا بھی دورہ کیا تھا-