دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i234388-دہشت_گردوں_کی_حمایت_کرنے_والوں_کو_بھاری_قیمت_چکانا_پڑے_گی_ہندوستان
ہندوستان نے اچھے اور برے دہشت گردوں کی تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، ہندوستان

ہندوستان نے اچھے اور برے دہشت گردوں کی تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے جمعرات کو نئی دہلی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی حمایت اور انہیں پناہ دینے والے ملکوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی-

ہندوستانی وزیرخارجہ نے اچھے اور برے دہشت گردوں کی تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد، دہشت گرد ہوتا ہے جس کا عمل انسانیت کے خلاف ہوتا ہے- ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے بریکس، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اچھے اور برے دہشت گردوں میں فرق کو مٹا کر ہی کیا جا سکتا ہے-

واضح رہے کہ امریکا اور اس کے دیگر اتحادی ملکوں نے مختلف ملکوں میں اپنے مفادات کے پیش نظر دہشت گردوں کو اچھے اور برے دہشت گردوں میں تقسیم کر رکھا ہے- جن دہشت گردوں کے ذریعے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مفادات پورے ہوتے ہیں وہ ان کی نظر میں اچھے دہشت گرد ہیں اور جن دہشت گردوں کے ذریعے ان کے مفادات کو خطرہ پہنچ سکتا ہے وہ ان کی نظر میں برے دہشت گرد ہیں-