Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان:تابکاری مواد فروخت کرنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار

ہندوستان کی انسداد دہشت گردی پولیس نے تابکاری مواد فروخت کرنے کے الزام میں بارہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

نیوزایجنسی ارنا کے مطابق ایک ہندوستانی سیکورٹی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ ان افراد کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ریاست راجستھان کے لاوان نامی گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدگان کے قبضے سے تابکاری مواد کی بوتل بھی برآمد ہوئی ہے جسے ضبط کرلیا گیا۔

مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ افراد نئی دہلی میں کچھ ایٹمی سائنسدانوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے اپنا ایٹمی تجربہ بھی راجستھان میں کیا تھا۔

ٹیگس