ایم جے اکبر کی امام خمینی (رح) کے حرم میں حاضری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i247741-ایم_جے_اکبر_کی_امام_خمینی_(رح)_کے_حرم_میں_حاضری
ہندوستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کے حرم میں حاضری دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • ایم جے اکبر کی امام خمینی (رح) کے حرم میں حاضری

ہندوستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کے حرم میں حاضری دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا-

ہندوستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امورایم جے اکبر ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کرنے کے لئے تہران کے دورے پر ہیں - انہوں نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی -

فریقین نے اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی مسائل پر بات چیت کی - ہندوستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبرنے ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کے بعد امام خمینی رح کے حرم میں حاضری دی-