ایران کے صوبۂ خوزستان پر امریکی حملوں میں 7 افراد شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456012-ایران_کے_صوبۂ_خوزستان_پر_امریکی_حملوں_میں_7_افراد_شہید
دہشت گرد امریکی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبۂ خوزستان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں۔
(last modified 2026-09-02T09:09:37+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کے صوبۂ خوزستان پر امریکی حملوں میں 7 افراد شہید

دہشت گرد امریکی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبۂ خوزستان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اہواز سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق کل رات ہونے والے ان وحشیانہ حملوں میں سات افراد شہید ہوگئے ہیں۔

صوبۂ خوزستان کے نائب گورنر ولی اللہ حیاتی نے بتایا ہے کہ صوبۂ خوزستان میں گزشتہ رات کے امریکی میزائل حملوں میں سات افراد شہید ہوئے ہیں۔  

نائب گورنر ولی اللہ حیاتی نے بتایا کہ ان حملوں میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد امریکی فوج نے گزشتہ رات صوبۂ خوزستان کے تین علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

ایران کا صوبہ خوزستان اس سے پہلے بھی کئی بار امریکی جارحیت کا نشانہ بن چکا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel