سرحد پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ
Sep ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
ہندوستان بارڈ سیکورٹی فورس اورپاکستانی رینجرز کے افسران نے منگل کو عیدالاضحی کے موقع پر مغربی راجستھان سے ملحقہ بین الاقوامی سرحدوں پر واقع چوکی پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کرکے عید کی مبارکباد پیش کی-
ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یواین آئی نے بی ایس ایف کے ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ منگل کی صبح بی ایس ایف کے افسران نے پاکستانی رینجرز کے افسران کو مٹھائی کا تحفہ پیش کیا- جواب میں بھائی چارہ کا پیغام دیتے ہوئے پاکستانی رینجرز افسران نے بھی بی ایس ایف کو مٹھائی پیش کی- اس ملاقات کے موقع پرہندوستان کی ریاست راجستھان کے بیکانیر ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل یشونت سنگھ نے کہا کہ مٹھائیوں کے تباد لے سے دونوں ملکوں کے سیکورٹی دستوں کے درمیان بھائی چارہ بڑھتاہے اور کشیدگی کم ہوتی ہے -