دہشت گردی کا مقابلہ کئے جانے پر ہندوستان اور افغانستان کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i248320-دہشت_گردی_کا_مقابلہ_کئے_جانے_پر_ہندوستان_اور_افغانستان_کی_تاکید
افغانستان اور ہندوستان نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کا مقابلہ کئے جانے پر ہندوستان اور افغانستان کی تاکید

افغانستان اور ہندوستان نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے-

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ ہندوستان کے موقع پر جاری ہونےوالے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج دنیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خطرہ ہے جس کا مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے -

افغانستان کے صدر اشرف غنی اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور ترقی و پیشرفت کی راہ میں دہشت گردی سب سے بڑی رکاوٹ بنتی جارہی ہے - بیان میں کہا گیا ہے کہ اس لعنت کو جڑے سے اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے -

ہندوستان اور افغانستان کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ  دونوں ممالک باہمی سیکورٹی اور دفاعی میدانوں میں تعاون کو فروغ دیں گے - دونوں ہی ملکوں نے دہشت گردی کی سرپرستی اور دہشت گردوں کو تحفظ فراہم  کرنے والی سرگرمیوں کو لگام دئے جانے کی ضرورت بھی زوردیا -

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ ہندوستان میں دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدے پر ستخط کئے - افغان صدر نے ہندوستانی صدر پرنب مکھرجی سے بھی ملاقات کی - ہندوستان کی جانب سے افغانستان میں صحت عامہ ، تعلیم اور دیگر رفاہی شعبوں کی تقویت کے لئے ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے - صدر بننے کے بعد اشرف غنی کا یہ دوسرا دورہ ہندوستان ہے -