کشمیر: ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملہ
Nov ۲۹, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
-
ہندوستانی فوج اور کشمیری عوام کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 117 عام شہری مارے گئے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے نگروٹا میں نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی صبح ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔
شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے فوجی کیمپ پر گرینڈ سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی۔ یہ مسلح افراد کیمپ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ حملے کے بعد ہندوستانی فوج اور مسلح افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو ابھی تک جاری ہے۔
واضح رہے کشمیر میں حالیہ کشیدگی، حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی پولیس کے ہاتھوں موت کے بعد شروع ہوئی ہے۔ برہان وانی کی موت کے بعد ہندوستانی فوج اور کشمیری عوام کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 117 عام شہری مارے گئے ہیں اور ہزارون کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
ٹیگس