ہندوستان میں ٹرین حادثہ 32 جاں بحق 100 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i268846-ہندوستان_میں_ٹرین_حادثہ_32_جاں_بحق_100_زخمی
ہندوستان میں ٹرین کا انجن اور آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ٹرین حادثہ 32 جاں بحق 100 زخمی

ہندوستان میں ٹرین کا انجن اور آٹھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں کل رات اس ملک کےوقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے ہیرا کھنڈ ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان میں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں اب تک 32 افراد جاں بحق اور100 سے زائد ہوئے زخمی جن کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ حادثہ مشرقی علاقے آندھرا پردیش میں پیش آیا۔