ہندوسان: اقلیتی برادری کو شک کی نظر سے دیکھنے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i270907-ہندوسان_اقلیتی_برادری_کو_شک_کی_نظر_سے_دیکھنے_کی_مذمت
بہوجن سماج پارٹی نے اقلیتی برادری کو شک کی نظر سے دیکھنے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوسان: اقلیتی برادری کو شک کی نظر سے دیکھنے کی مذمت

بہوجن سماج پارٹی نے اقلیتی برادری کو شک کی نظر سے دیکھنے کی مذمت کی ہے۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر محترمہ مایاوتی نے کل بھوجپور اسمبلی حلقہ کے قصبہ كما ل گنج واقع رام لیلا میدان میں بی ایس پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت اقلیتوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے اور ان کے تئیں متعصب رویہ اختیار کر رہی ہے۔

مذہبی بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے نام پر مسلم کمیونٹی کو شک کی نظر سے دیکھا جانا بی جے پی کی پالیسی ہے۔ مایاوتی نے الزام لگایا کہ دہشت گردی کے نام پر ملک میں اقلیتی برادری کو شک کی نظر سے دیکھا جانا واقعی مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی کرتوت ہے۔