صرف مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کاحل
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i272422-صرف_مذاکرات_ہی_مسئلہ_کشمیر_کاحل
ہندوستان کے سابق وزیرخارجہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرمذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • صرف مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کاحل

ہندوستان کے سابق وزیرخارجہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرمذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔

نئی دہلی سے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں یشونت سنہا نےحکومت کوایک مرتبہ پھر کشمیر پر مذاکرات شروع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری خون خرابے پر صرف اور صرف بات چیت کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔ یشونت سنہا نے یہ بات دہرائی کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جو ایک سیاسی حل کا ہی تقاضا کرتا ہے۔

سابق وزیر خارجہ اور سینیئر بھاجپا لیڈر یشونت سنہا نے یہ بات زور دیکر دہرائی کہ ہندوستان کو کشمیر میں تمام متعلقین کو شامل کرکے مذاکراتی عمل کا آغاز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات میں انسانی جانوں کا اتلاف غیر ضروری تھا اور اسے ٹالا جاسکتا تھا۔

یشونت سنہا نے اپنی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ موجودہ خون خرابے کا خاتمہ ہونا چاہئے اور صرف مذاکرات ہی اس مقصد کو حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیئر بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے چند ماہ قبل  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو الگ الگ دوروں کے دوران مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔