اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i272892-اترپردیش_اسمبلی_انتخابات_کے_چوتھے_مرحلے_کی_پولنگ
اترپردیش میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 12 اضلاع کی 53 سیٹوں پر آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۴:۲۸ Asia/Tehran
  • اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ

اترپردیش میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 12 اضلاع کی 53 سیٹوں پر آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

پرامن پولنگ کرانے کیلئے مرکزی فورسز کے دو لاکھ سکیورٹی جوان تعینات کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدراور وزیراعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ خواب دکھا کر مرکز کا اقتدار حاصل کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتر پردیش کی جنگ میں ہار مان چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی اور دوسرے لیڈر بے تکی تقریروں کے ذریعے انتخابات کی سمت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔