نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں سیکورٹی فورسز کے11 اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i275040-نکسلیوں_کے_ساتھ_تصادم_میں_سیکورٹی_فورسز_کے11_اہلکار_ہلاک
ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے جنوبی علاقے بستر میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں سنٹرل سیکورٹی فورس کے گیارہ اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں سیکورٹی فورسز کے11 اہلکار ہلاک

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے جنوبی علاقے بستر میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں سنٹرل سیکورٹی فورس کے گیارہ اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

سکما پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک مینا کا کہنا ہے کہ بھیججی تھانے سے آج  صبح مرکزی سیکورٹی فورس کے 219 بٹالین کے اہلکارسڑک کے تعمیری کام میں سیکورٹی امور کی انجام دہی کے لئے گشت پر نکلے تھے کہ ان پر نکسلیوں نے جنگل سے گھات لگا کر اچانک فائرنگ کی جس میں گیارہ اہلکار ہلاک اور پانچ اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے بھیججی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نکسلیوں نے سکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیار بھی لوٹ لئے ہیں۔