ہندوستان کا پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i279296-ہندوستان_کا_پاکستان_کے_ساتھ_مذاکرات_سے_انکار
ہندوستان نے پاکستان میں ایک ہندوستانی شہری کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائے جانے کے حکم کے خلاف نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات ملتوی کر دیئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار

ہندوستان نے پاکستان میں ایک ہندوستانی شہری کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائے جانے کے حکم کے خلاف نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات ملتوی کر دیئے ہیں

ہندوستانی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہندوستان ، پاکستان کے ساتھ بحری سیکورٹی مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہے - ہندوستان اور پاکستان نے ستائیس مارچ کو تعلقات کی بہتری کے لئے دوطرفہ مشترکہ بحری سیکورٹی مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا - پاکستان میں ہندوستانی شہری کلبھوشن یادو کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائے جانے کے بعد نئی دہلی اور اسلام آباد کے تعلقات میں نئی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے- پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے پیر کو ایک ہندوستانی شہری کلبھوشن سدھیر یادو کو جاسوسی اور پاکستان میں تخریبی کارروائی کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنایا ہے -