ممـبئی حملے کے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i280970-ممـبئی_حملے_کے_ملزمان_کو_سزا_دینے_کا_مطالبہ
ہندوستان نے پاکستان سے ایک بار پھر بمبئی حملے کے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • ممـبئی حملے کے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ

ہندوستان نے پاکستان سے ایک بار پھر بمبئی حملے کے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ممبئی حملے کے شواہد اور دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود پاکستان اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہا ہے۔انہوں نے پاکستان میں ممبئی حملے کے ملزمان کی آزادانہ نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان اس حملے میں لشکر طیبہ کے سرغنہ حافظ سعید کے ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس شواہد کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ہندوستان نے ممـبئی میں دوہزار آٹھ کے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لشکر طیبہ پر عائد کیا تھا۔ اس حملے میں ایک سو اسّی لوگ مارے گئے تھے۔