ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے میزائلی حملے میں دوہندوستانی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
ہندوستانی فوج نے ایک بیان جاری کر کے پاکستانی فوج کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی کا دعوی کیا ہے۔
ہندوستانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے میزائلی حملے میں جموں و کشمیر میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
بیان کے مطابق ہندوستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ہندوستان کا دعوی ہے کہ پاکستانی فوج نے گذشتہ مہینے سات بار فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
حکومت ہندوستان نے اس سے قبل کہا تھا کہ دوہزارسولہ میں پاکستان نے دوسواٹھائیس بار کنٹرل لائن اور دوسواکیس بار کشمیر میں بین الاقوامی سرحدوں پر فائر بندی کی خلاف ورزی کی۔
ہندوستان کا کہنا ہے کہ، پاکستان، چھاپہ ماروں کی دراندازی کی راہ ہموار کرنے کے لئے فائربندی کی خلاف ورزی کرتا ہے۔