ایک مجرم فوجی افسر کے لئے حکومت ہندوستان کا انعام و اکرام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i283148-ایک_مجرم_فوجی_افسر_کے_لئے_حکومت_ہندوستان_کا_انعام_و_اکرام
ہندوستانی حکومت نے اس فوجی افسر کو انعام و اکرام سے نوازہ ہے جس نے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
  • ایک مجرم فوجی افسر کے لئے حکومت ہندوستان کا انعام و اکرام

ہندوستانی حکومت نے اس فوجی افسر کو انعام و اکرام سے نوازہ ہے جس نے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق ایک ہندوستانی فوجی افسر نے ایک کشمیری نوجوان کو فوجی گاڑی کے ساتھ باندھ دیا تھا اور اسے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں دیکھا گیا تاہم حکومت ہندوستان نے یہ اقدام کرنے والے فوجی افسر کو انعام دیا ہے۔

حکومت ہندوستان کے اس غیر انسانی اقدام کے بعد اس ملک کی ایک فوجی عدالت نے بھی اپنے ایک حکم میں نہ صرف اس فوجی افسر کو سزا نہیں دی بلکہ اس کے اقدام کو سراہا اور اسے انعام دیا۔

حکومت ہندوستان نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر میں سوشل میڈیا پر پوری طرح قدغن لگا رکھی ہے تاکہ اس علاقے کے عوام کی صدائے احتجاج دنیا کے تک نہ پہنچ سکے۔