ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی کی تجویز مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i287800-ہندوستان_اور_پاکستان_کے_درمیان_اقوام_متحدہ_کی_ثالثی_کی_تجویز_مسترد
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان ثالثی کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی کی تجویز مسترد

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان ثالثی کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعے کے روز نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے بحران کشمیر کے حل کے بارے میں ثالثی کی تجویز پیش کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔

گوپال باگلے نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، ہندوستان اور پاکستان کا دو طرفہ مسئلہ ہے جس میں کسی تیسرے فریق کو مداخلت نہیں کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتا ہے۔