ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
Jun ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے پاکستان پر کشمیر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کاالزام لگایا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان منیش مہتا نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے جمعے کو کشمیر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کے فوجی اڈوں اور عام شہریوں پر گولہ باری کی۔
ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس نے بھی اس فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ہندوستان اور پاکستان ہمیشہ ہی ایک دوسرے پر کشمیرکنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہیں۔
دوہزار تین کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود کنٹرول لائن پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ ہوتی رہتی ہے۔
ٹیگس