پاکستان کو ہندوستان کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i290792-پاکستان_کو_ہندوستان_کا_انتباہ
ہندوستانی فوج کے ایک کمانڈر نے کشمیر کی کنٹرول لائن کی مبینہ خلاف ورزی کے بارے میں پاکستان کو متنبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کو ہندوستان کا انتباہ

ہندوستانی فوج کے ایک کمانڈر نے کشمیر کی کنٹرول لائن کی مبینہ خلاف ورزی کے بارے میں پاکستان کو متنبہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے فوجی آپریشنل کمانڈر اے کے بھٹ نے منگل کے روز پاکستانی فوج کے آپریشنل کمانڈر میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کی کنٹرول لائن پر جاری خلاف ورزی پر خبردار کیا اور کہا کہ ہندوستان اس خلاف ورزی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
انھوں نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر پاکستانی فوجیوں کی جانب سے بارہا خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے اور علاقے میں مسلح افراد کے لئے پاکستانی فوج کی جانب سے، حمایت سے امن کے عمل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ہندوستانی فوجی کمانڈر کی جانب سے پاکستان کو یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا گیا ہے کہ اس سے قبل پیر کے روز اسی سلسلے میں پاکستانی فوجی کمانڈر نے ہندوستان کو خبردار کیا تھا۔