رام ناتھ كووند ہندوستان کے 14 ویں صدر بن گئے
Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
رام ناتھ كووند نے آج ہندوستان کے 14 ویں صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ہندوستان کے چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں منعقدہ پروقارتقریب میں رام ناتھ كووند کو ان کےعہدے اور رازداری کا حلف دلایا اوراس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کے 14 ویں صدر بن گئے۔
ہندوستانی صدر کی تقریب حلف برداری میں راجیہ سبھا کے چیئرمین حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن، کابینی وزیر، غیر ملکی سفارت کار ، ایم پی اور اعلی فوجی افسر شامل تھے۔ حلف برداری کے بعد نئے صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس کے بعد مسٹر كووند نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔
ٹیگس