کنٹرول لائن پر ہندوستان اورپاکستان میں فائرنگ کا تبادلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i296141-کنٹرول_لائن_پر_ہندوستان_اورپاکستان_میں_فائرنگ_کا_تبادلہ
ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • کنٹرول لائن پر ہندوستان اورپاکستان میں فائرنگ کا تبادلہ

ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبر دی ہے۔

منشین مہتا نے نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے جمعرات کے روز، راجوڑی سیکٹر میں، ہندوستانی ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔تاحال پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں کسی بھی جانی نقصان کوئی اطلاع نہیں ملی۔