عبداللہ عبداللہ اور نریندر مودی کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i299285-عبداللہ_عبداللہ_اور_نریندر_مودی_کی_ملاقات
افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۴:۳۴ Asia/Tehran
  • عبداللہ عبداللہ اور نریندر مودی کی  ملاقات

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ہندوستان کے دو روزہ دورے پر گئے عبداللہ عبداللہ نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں ہندوستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور طویل مدتی افغان - ہند پارٹنر شپ کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں ہندوستان کے وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ ہندوستان، افغانستان کو متحد، پرامن اور مستحکم بنانے کی کوششوں میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے اس سے پہلے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی تھی ۔