داعش کےعناصر کی ہندوستان واپسی پر خفیہ ادارے کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i302053-داعش_کےعناصر_کی_ہندوستان_واپسی_پر_خفیہ_ادارے_کا_انتباہ
ہندوستان کے خفیہ ادارے نے عراق و شام میں شکست کھانے والے داعش دہشت گرد عناصر کی ہندوستان واپسی کی بابت خبردار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • داعش کےعناصر کی ہندوستان واپسی پر خفیہ ادارے کا انتباہ

ہندوستان کے خفیہ ادارے نے عراق و شام میں شکست کھانے والے داعش دہشت گرد عناصر کی ہندوستان واپسی کی بابت خبردار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سراغ رساں ادارے نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے والے ہندوستانی شہری اس گروہ کی شکست کے بعد اب ہندوستان واپس لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کو مکمل چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ہندوستان کے خفیہ ادارے نے یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا ہے کہ ہندوستان کے پولیس اہلکاروں نے بدھ کے روز داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہوئے ایسے تین عناصر کو گرفتار کر لیا ہے جو ترکی کے راستے واپس ہندوستان پہنچے تھے۔ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے جنوری دو ہزار سولہ میں ایسے پچّیس عناصر کو گرفتار کیا تھا جو عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہوئے تھے۔اس سے قبل ہندوستان کے سراغ رساں اداروں نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کے تقریبا سو شہری عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہوئے ہیں۔