ہندوستان: اترپردیش میں ایک بجلی گھر میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i302441-ہندوستان_اترپردیش_میں_ایک_بجلی_گھر_میں_دھماکہ_متعدد_ہلاک_و_زخمی
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں ایک بجلی گھر میں ہونے والے دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور تقریبا سو دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اترپردیش میں ایک بجلی گھر میں دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں ایک بجلی گھر میں ہونے والے دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور تقریبا سو دیگر زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ریاست اترپردیش کے شہر رائے بریلی میں ایک بجلی گھر کے بوآئلر میں ہوا جس میں پندرہ افراد ہلاک اور تقریبا سو دیگر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس بجلی گھر میں کافی افراد موجود تھے جس کی بنا پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس سے قبل ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایک قصبے میں شادی کی تقریب میں، شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں چودہ افراد ہلاک اور سترہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔