بنگلادیش ، مختلف حادثات میں 44 افراد ہلاک
Jul ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
بنگلا دیش میں کئی روز کی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں 44 افراد ہلاک ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے جنوب مشرقی علاقوں کے 7 اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوج اور امدادی کارکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن بجلی کی بندش، تباہ شدہ سڑکیں اور منقطع مواصلاتی رابطے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس