دراندازی کی صورت میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i306005-دراندازی_کی_صورت_میں_لائن_آف_کنٹرول_پر_فائرنگ
پاکستان کےدفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف پاکستانی خط کے جواب میں ہندوستان نے کہا ہے کہ دراندازی کی صورت میں فائرنگ کی جاتی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۳:۰۳ Asia/Tehran
  •  دراندازی کی صورت میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ

پاکستان کےدفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف پاکستانی خط کے جواب میں ہندوستان نے کہا ہے کہ دراندازی کی صورت میں فائرنگ کی جاتی ہے۔

پاکستان کےدفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر وزیرخارجہ خواجہ آصف کی جانب سے ہندوستان کو احتجاجی خط لکھا گیا تھا جس میں ہندوستان سے فائر بندی معاہدے کی خلاف وزری روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے فائرنگ صرف دراندازی کی صورت میں کی جاتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ  کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی سرحدی خلاف ورزیاں پچھلے15سال میں سب سے زیادہ ہیں رواں برس ہندوستان نے 1300 سے زائد بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، پاکستان کی جانب سے خط لکھنے کا مقصد قیمتی جانوں کا ضیا ع اور فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی روکنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہندوستانی اشتعال انگیزی کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن سے درخواست کی ۔