گجرات اسمبلی انتخابات میں 68 فیصد پولنگ
ہندوستان کی ریاست گجرات میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19ضلعوں کی 89 سیٹوں کے لئے 68 فیصد پولنگ ہوئی ۔
گجرات انتخابات کے انچارج اور سینئرانتخابی کمشنر امیش سنہا نے ئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 68 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ان سیٹوں پر 70 اعشاریہ 75 فیصد پولنگ ہوئی تھی ۔
گجرات کے انتخابات اس ملک کی موجودہ حکومت کے لئے ایک بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے موجودہ صدر امت شاہ کا تعلق اسی ریاست سے ہے اور اس ریاست میں گذشتہ بائیس برس سے بی جے پی ہی برسر اقتدار ہے۔ اس بار گجرات کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہو رہا ہے اور بعض سروے پورٹوں میں بی جے پی اور بعض میں کانگریس پارٹی کے جیتنے کی بات کہی گئی ہے۔ جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس بار کا مقابلہ یکطرفہ نہیں ہو سکتا۔
اگر ریاست گجرات میں کانگریس پارٹی کی حکومت بن جاتی ہے تو مبصرین کی نظر میں یہ ہندوستان کی موجودہ حکومت کے لئے بڑا دھچکا ہو گا۔ خاص طور سے ایسی صورت میں جب ہندوستان میں لوک سبھا کے انتخابات کا وقت بھی اب قریب آتا جا رہا ہے۔