پلواما میں سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملہ، چار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i308667-پلواما_میں_سی_آر_پی_ایف_کے_کیمپ_پر_حملہ_چار_ہلاک
ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں مسلح عسکریت پسندوں کے خودکش حملے میں ہندوستانی سیکورٹی فورس سی آر پی ایف کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • پلواما میں سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملہ، چار ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں مسلح عسکریت پسندوں کے خودکش حملے میں ہندوستانی سیکورٹی فورس سی آر پی ایف کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جموں کشمیر کے پلواما ضلع کے لیتھ پورا علاقے میں عسکریت پسندوں نے  سینٹرل ریزرو پولیس فورس  کے کیمپ پر خود کش حملہ کردیا جس میں سی آر پی ایف کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جوابی کارروائی میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

خبروں کے مطابق خودکش حملے اور جوابی کارروائی کے بعد سیکورٹی فورس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور وہاں چھپے ہوئے ایک عسکریت پسند کی تلاش جاری ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورس اور حملہ آور عسکریت پسندوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جو اب ختم ہوگیا ہے۔

سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنطیم جیش محمد نے قبول کی ہے۔

عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے کیمپ پر گرینیڈپ ھینکا اور فائرنگ بھی کی - حملہ رات دوبجے کے بعد کیا گیا۔