ورکنگ باونڈری پر فائرنگ، 2 ہلاک 7 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i310801-ورکنگ_باونڈری_پر_فائرنگ_2_ہلاک_7_زخمی
ہندوستان اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے مابین لا‏ئن آف کنٹرول کے بعد اب ورکنگ باونڈری پربھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۵:۰۶ Asia/Tehran
  • ورکنگ باونڈری پر فائرنگ، 2 ہلاک 7 زخمی

ہندوستان اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے مابین لا‏ئن آف کنٹرول کے بعد اب ورکنگ باونڈری پربھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ شب بی ایس ایف کی جانب سے سیالکوٹ کے ہرپال اور سجیت گڑھ سیکٹر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور مختلف مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہندوستانی فائرنگ سے دو خواتین 20 سالہ عائشہ اور 45 سالہ پروین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر گاہے بہ گاہے فائرنگ ہوتی رہتی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔