پاکستان: مستونگ میں زوردار دھماکہ، 6 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i455466-پاکستان_مستونگ_میں_زوردار_دھماکہ_6_افراد_جاں_بحق
پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے علاقے مستونگ کے ایک باغ میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-08-21T09:22:06+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: مستونگ میں زوردار دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے علاقے مستونگ کے ایک باغ میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ صوبۂ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے ایک باغ میں ہوا۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مستونگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تمام افراد باغات میں کام کرنے والے مزدور بتائے گئے ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

دھماکے کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے بم ڈسپوزل کا عملہ طلب کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا پولیس کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کھڈکوچہ کے علاقے میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہو گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel