ہندوستان کا پاکستان اور بنگلادیش کی سرحد پر فوجی تعینات کرنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i312679-ہندوستان_کا_پاکستان_اور_بنگلادیش_کی_سرحد_پر_فوجی_تعینات_کرنے_کا_اعلان
ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش سے ملنی والی سرحدوں پر سکیورٹی بڑھانے کے مقصد سے 7 ہزار فوجی تعینات کرے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا پاکستان اور بنگلادیش کی سرحد پر فوجی تعینات کرنے کا اعلان

ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش سے ملنی والی سرحدوں پر سکیورٹی بڑھانے کے مقصد سے 7 ہزار فوجی تعینات کرے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فورسز پاکستان، بنگلادیش اور چین سے ملنی والی سرحدوں پر تعینات ہوں گی۔

ہندوستان سے ملنے والی سرحد پر مزید 7 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان ایسے میں ہوا ہے کہ جب ہندوستان کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کل کہا تھا کہ ہندوستان نے گزشتہ سال کی نسبت اس سال اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔

گزشتہ سال ہندوستان کا دفاعی بجٹ 42.8 ارب ڈالر تھا۔