ایران ھند اقتصادی روابط
Jul ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
ہندوستان نے اپنے یہاں ایرانی بینک کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے پاسارگاد بینک کو ممبئی میں برانچ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ پیوش گوئل نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے مرکزی بینک کو شہر ممبئی میں پاسارگارد بینک کی برانچ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔
ہندوستان کی ریزرو بینک نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان میں تین ایرانی بینکوں ، پاسارگاد بینک، پارسیان بینک اور سامان بینک کو اپنی برانچ کھولنے کی اجازت دینے کا مسئلہ زیرغور ہے ۔
ٹیگس