ایران ہند تجارتی روابط کے استحکام پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i333003-ایران_ہند_تجارتی_روابط_کے_استحکام_پر_زور
ہندوستان میں ایران کے ناظم الامور نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی دھمکیوں اور دباؤ سے نئی دہلی اور تہران کے تجارتی روابط متاثر نہیں ہوں گے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران ہند تجارتی روابط کے استحکام پر زور

ہندوستان میں ایران کے ناظم الامور نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی دھمکیوں اور دباؤ سے نئی دہلی اور تہران کے تجارتی روابط متاثر نہیں ہوں گے

ہندوستان میں ایرانی سفارتخانے کے ناظم الامور نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی دھمکیوں اور دباؤ سے نئی دہلی اور تہران کے تجارتی روابط متاثر نہیں ہوں گے ۔نئی دہلی میں ایرانی  ناظم الامور مسعود رضوانیان نے ارنا سے انٹرویو میں کہا کہ توانائی کے شعبے میں ایران اور ہندوستان کے روابط بہت محکم اور دونوں کے فائدے میں ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ ہندوستان نے امریکا کی دھمکیوں اور دباؤ میں آئے بغیر ایرانی تیل کی درآمد جاری رکھی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایران توانائی کی فراہمی کے نقطہ نگاہ سے ایران کو قابل اعتماد تجارتی حلیف کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔نئی دہلی میں ایران کے ناظم الامور نے بتایا کہ دو ہزار سترہ میں ایران اور ہندوستان کے تجارتی روابط کا حجم تیرہ ارب سات سو ملین ڈالر تھا جس میں گیارہ ارب ایک سو ملین ڈالر کا تعلق ایران سے ہندوستان کو تیل کی برآمدات سے ہے ۔