لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند کے مابین فائرنگ ایک ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i333154-لائن_آف_کنٹرول_پر_پاک_و_ہند_کے_مابین_فائرنگ_ایک_ہلاک
ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ سے ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہوا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۴:۴۵ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند کے مابین فائرنگ ایک ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ سے ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہوا۔

ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ کرناہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں نوا گبرہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جال پوسٹ پر تعینات 20جاٹ سے وابستہ اہلکاروں پر پاکستانی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی پشپندر سنگھ ہلاک ہوا۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان پر ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔