ہندوستان میں نکسلیوں کی کارروائی4 سکیورٹی اہلکارہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i337535-ہندوستان_میں_نکسلیوں_کی_کارروائی4_سکیورٹی_اہلکارہلاک
چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۴:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں نکسلیوں کی کارروائی4 سکیورٹی اہلکارہلاک

چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے نکسلیوں نے آواپلی کے مرتوڈا علاقہ میں بم دھماکہ کیا ، جس میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کے کم سے کم چار اہلکار ہلاک اور دو اہلکارزخمی ہوئے سی آر پی ایف کے اہلکارایریا ڈومنیشن کیلئے نکلے تھے کہ اسی دوران نکسلیوں نے حملہ کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق نکسلیوں نے سکیورٹی اہلکاروں کے کیمپ کے کافی نزدیک دھماکہ کیا ۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر فی الحال 5000 سے زیادہ اہلکار وہاں موجود ہیں ۔