ہندوستان میں بنگالی زبان کے 5 نوجوان قتل
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i337833-ہندوستان_میں_بنگالی_زبان_کے_5_نوجوان_قتل
آسام میں مسلح افراد نے بنگالی زبان کے 5 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بنگالی زبان کے 5 نوجوان قتل

آسام میں مسلح افراد نے بنگالی زبان کے 5 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

آسام کے تنسکیا ضلع میں جمعرات کی شام 5 بنگالی زبان کے نوجوانوں کا گولی مارکر قتل کر دیا۔ اس قتل میں الفا عسکریت پسندون کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے تاہم الفا نے اس سے انکار کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مارے گئے نوجوان بنگالی شہریت کے تھے۔

مارے گئے لوگ دکان میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اسی وقت دہشت گرد تنظیم کے لوگ وہاں آئے اور انہیں برہمپترندی کے کنارے لے گئے۔ افسران نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گردوں نے نوجوانوں کو لائن میں کھڑا کیا اور ایک ۔ ایک کرکے گولی مار دی۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے قتل معاملے کی سخت مذمت کی ہے۔