کشمیر میں جھڑپ دو عسکریت پسند ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i338101-کشمیر_میں_جھڑپ_دو_عسکریت_پسند_ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیان کے زین پورہ علاقے میں آج منگل کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجےمیں حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۵:۳۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ دو عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیان کے زین پورہ علاقے میں آج منگل کی علی الصبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجےمیں حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ریاستی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شوپیان کے صفانگری زین پورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر ریاستی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقہ میں منگل کی علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ مسلح تصادم میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے پیش نظر ضلع شوپیان میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں جبکہ علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔