ہندوستان کا ممبئی حملے کے ملزموں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i339289-ہندوستان_کا_ممبئی_حملے_کے_ملزموں_کے_خلاف_کارروائی_کرنے_کا_مطالبہ
ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ ممبئی حملے کے سازشی پاکستان کی سڑکوں پر بے خوف گھوم رہے ہیں ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۵:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ممبئی حملے کے ملزموں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ

ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ ممبئی حملے کے سازشی پاکستان کی سڑکوں پر بے خوف گھوم رہے ہیں ۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے 26نومبر2008میں ممبئی حملے کی دسویں برسی پرپاکستان سے ایک بار پھر کہاہے کہ وہ دوہرے معیار کو چھوڑ کر 15ملکوں کے 166شہریوں کی جان لینے والے ممبئی کے دہشت گردانہ حملے کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکرے ۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس حملے کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے کوئی سنجیدگی نہیں دکھارہاہے ۔

بیان میں کہاگیاکہ 26نومبر کے دہشت گردانہ حملے کی سازش پاکستان کی سرزمین سے رچی گئی اور وہیں سے اس کے لئے ہدایت ملی ۔

 بیان میں کہاگیاہے کہ ہم ایک بار پھر حکومت پاکستان سے کہتے ہیں کہ وہ دوہرا معیار ترک کرے اور اس حملے کے قصورواروں کو فورا انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے  ۔