ایران و ہند کے تعلقات کے فروغ پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i339485-ایران_و_ہند_کے_تعلقات_کے_فروغ_پر_تاکید
تہران میں ہندوستان کے سفیر نے مختلف شعبوں من جملہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ایران اور ہندوستان کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران و ہند کے تعلقات کے فروغ پر تاکید

تہران میں ہندوستان کے سفیر نے مختلف شعبوں من جملہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ایران اور ہندوستان کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

تہران میں تعینات ہندوستان کے سفیر«سوربھ کمار» Saurabh Kumar نےایران کے ٹیلی ویژن چینل 5 کے پروگرام سفیران میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ پر نظر ڈالنے سے واضح ہو جاتا ہے کہ ایران کے ساتھ ہندوستان کے ثقافتی روابط مضبوط تھے اور دونوں ملکوں کے عوام کے رابطے ایران و ہندوستان کے تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے۔

تہران میں ہندوستان کے سفیر نے ایران پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا ۔

ہندوستان کے سفیرسوربھ کمار کا کہنا تھا کہ ایران کو پرامن جوہری توانائی سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔