ہندوستان: ممبئی کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ، متعدد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i340526-ہندوستان_ممبئی_کے_ایک_اسپتال_میں_آتشزدگی_کا_واقعہ_متعدد_ہلاک_و_زخمی
ممبئی کے ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے حادثے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ممبئی کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ، متعدد ہلاک و زخمی

ممبئی کے ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی کے حادثے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری کے کامگار اسپتال میں پیر کی شام آتشزدگی کے حادثے میں چھے افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

آگ اسپتال کی تیسری منزل میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے دوسری منزلوں میں بھی سرایت کر گئی۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال کپور میں منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آگ اتنی تیزی کے ساتھ دیگر منزلوں میں پھیل گئی کہ مریضوں کو فوری طور پر نکالنا مشکل ہو گیا۔

آگ میں بری طرح سے جھلس جانے والے والوں میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے کے فورا بعد فائربریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچ گئیں۔ آتشزدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔