غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر ایران کا سخت رد عمل
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر نے غزہ میں قتل عام کے لئے رات کا کوٹہ معین کیا ہے جو صریحی اعتراف جرم ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر نے غزہ میں ہر رات قتل عام کے لئے 30 سے 40 افراد کا کوٹہ معین کردیا ہے۔
غریب آبادی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس جرائم پیشہ صیہونی وزیر نے فلسطینیوں کو یہاں سے نکال کر، پورے غزہ میں صیہونی کالونیاں بنانے کی بات بھی کی ہے۔
نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وحشیانہ جرائم کے ان اعترافات کو مجرمین کے مواخذے اور مقدمے کے لئے ریکارڈ میں محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔
ارنا کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پیشہ وزیر بن گویر نے ایک انسانیت سوز انتہاپسندانہ بیان میں روزانہ دسیوں فلسطینیوں کے قتل عام کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ غزہ میں ہررات نسلی تصفیے کی کارروائی اور 30 سے 40 فلسطینیوں کا قتل عام کرنا چاہئے۔
غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پیشہ اور انسان دشمن وزیر بن گویر نے انتہائی بے شرمی کے ساتھ کہا ہے کہ غزہ میں صرف خطرناک لوگوں کو ہی قتل کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ یہاں جولوگ بھی رہتے ہیں، انہیں زندہ نہیں چھوڑنا چاہئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel