صحت کے شعبے میں ہندوستان نے نمایاں پشرفت کی ہے، رام ناتھ کووند
ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ہندوستان نے حفظان صحت کے شعبہ میں تیزی سے پیشرفت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ڈاکٹرز اور نیم طبی اہل کاروں کا شماردنیا کے بہترین ڈاکٹروں اور نیم طبی اہل کاروں کے طورپر کیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ طبی شعبہ میں ترقی اور معیار زندگی میں بہتری کے سبب متوقع حد عمر میں اضافہ ممکن ہو سکا ہے اوریہ قابل ستائش کارنامہ ہے۔
رام ناتھ کووند نے شہر حیدرآباد پہنچ کر تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پرتیما انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں سینٹر آف ایکسلنس اِن سکل سیل، تھلسیمیا کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہا کہ صحت کے مسائل کے حل کے لئے بالخصوص دیہی علاقوں میں بیداری پیدا کئے جانے کی ضرورت ہے۔
ہندوستان میں سکل سیل اینیمیا، ایک قسم کا غیر معمولی ہلال نما سرخ دمومی خلیہ مرض ہے جس میں ہیموگلوبن کی کمی خون کے ایک مہلک مرض کا سبب بن جاتی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں تھلیسیما کے شکار بچوں کی بڑی تعداد ہے جو دنیا میں سب سے زائد ہے۔